جانئے کیا کہا پرینکا چوپڑا نے ’ٹاپ 50 پاورفل وومنس‘ کی لسٹ میں شامل ہوکر

Share Article
priyanka-chopra

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی اداکاری کے دم خم سے ہی بالی ووڈ میں ہی نہیں ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنایا ہے، اسی لئے آج اس اداکارہ کو گلوبل اداکارائیں کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ امریکہ آج کی پاور آئکن کی لسٹ میں انٹرٹینمنٹ سیکٹر میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کو ٹاپ 50 پاورفل خواتین میں شامل کیا گیا ہے، اس لسٹ میں پرینکا چوپڑا نے کئی بڑے ناموں کے ساتھ جیسے meryl Streep, Jennifer, Lawrence, Beyonce اور بھی کئی سینئرس کے ساتھ اس لسٹ میں نام درج کروایا ہے۔

priyanka-chopra-1

اس بارے میں ایک لیڈنگ ڈیلی سے بات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ’ان کے اندر توانائی اسی بات سے آ جاتی ہے کہ وہ جس کام سے محبت کرتیں ہیں بس وہی کرتیں ہیں، محنت کے سوا کامیابی کا دوسرا کوئی متبادل نہیں ہے۔‘

priyanka-chopra-2

اس کے ساتھ ہی آپ کو باتیں دیں کہ اداکارہ نے آگے یہ بھی بتایا کہ اس اچیومنٹ کے بعد انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے، انہوں نے کہا ’مجھے اس لسٹ میں اتنی باصلاحیت خواتین کے ساتھ آکر بہت فخر محسوس ہورہا ہے، اب لگتا ہے کہ میں نے جو محنت کی ہے اس میں کچھ حاصل ہو رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *