اداکارہ پرینکا چوپڑا نے نِک جونس سے شادی کر لی

Share Article
priyanka
بالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑا اورامریکی گلوکار نک جونس نے کیتھولک رسم ورواج سے شادی رچالی۔اس رواج کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کوکس(بوسہ)بھی کیا۔شادی کے بعد نک جونس نے پرینکاکوگود میں اٹھالیا اوردونوں نے پھرڈانس بھی کیا۔یہ شادی جودھپور کے امیدپیلیس میں ہوئی ۔بالی ووڈ کی دیسی گرل اور امریکی گلوکار نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اس اسٹار کپل نے شادی کے لئے جودھپور میں امید بھون پیلس کو منتخب کیا ۔
pc
شادی کے تمام رسم و رواج جودھپور کے امید پیلس میں مکمل ہوئے۔ویسے اس شادی کوبہت ہی پرائیویٹ رکھاگیاہے۔اس کی تصویریں لیک نہ ہواسلئے وہاں پہنچے سبھی مہمانوں کوفون کوسیل کردیاگیاہے۔ایسا اسلئے کیا جارہاہے کہ تاکہ اس شادی کی کوئی بھی تصویرباہرنہ جاسکے۔بہرکیف پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے انڈیا میں مسیحی عقائد کے مطابق شادی کر لی ہے۔بالی وڈ کی سپر سٹار اور ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گلوکار کی شادی کی یہ تقریب جودھ پور کے ایک محل میں خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔پرینکا چوپڑا اور جونس نے چار ماہ قبل منگنی کا اعلان کیا تھا۔
آپ کوبتادیں کہ پرینکا چوپڑا 2000 میں مس ورلڈ بنی تھیں اور اس کے بعد سے انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ان کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ٹائم میگزین نے دو سال قبل ان کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا تھا۔وہ امریکہ میں ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *