عالمی سطح پر بے نقاب ہوا پاکستان کا جھوٹ:کانگریس

Share Article
priyanka-chaturvedi

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ایئر اسٹرائک سے بوکھلایا پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ آج پاکستانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پونچھ اور راجوری میں بم گرائے ہیں۔ یہ خبر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق آئی ہے۔پاکستان کی اس حرکت کو لے کر کانگریس کے ترجمان پرینکا چترویدی نے اسے پھٹکار لگائی ہے۔ پرینکا نے لکھا، ’’یہ مضحکہ خیز ہے۔ تو کیا پاکستان اب کھلے عام اپنے علاقے میں پھل پھول رہے دہشت گرد کیمپوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اس حرکت سے پاکستان بے نقاب ہو گیا ہے۔‘‘ بتا دیں کہ پی ٹی آئی کے مطابق، پاکستانی طیارے سے بھارت میں کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ فضائیہ کی جانب سے ایکشن میں آنے کے بعد طیارے واپس لوٹ گیا۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق، پاکستان کا تین طیارے بھارت میں داخل ہوا تھا، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج نے پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *