سابق مرکزی وزیرپریہ رنجن داس منشی چل بسے

Share Article
priya-ranjan-dasmunsi
سابق مرکزی وزیربرائے اطلاعات ونشرتیا پریہ رنجن داس منشی نے 9سال تک کومارہنے کے بعد20نومبربروزپیرکو72سال کی عمرمیںآخری سانس لی۔وہ 2008سے کومامیں تھے۔پسماندگان میں اہلیہ دیباداس منشی اورایک بیٹاپریہ دیپ داس منشی ہیں۔عیاں رہے کہ 2008میں پریہ رنجن داس منشی پرفالج کا حملہ ہواتھاجس کی وجہ سے وہ بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے تھے۔دماغ میں خون کی سپلائی رک گئی تھی اورپائپ کے ذریعہ کھنافراہم کیاجارہاتھا۔پہلے آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نئی دہلی میں داخل کرایاگیاتھا اس کے بعدانہیں اپولواسپتال میں منتقل کردیاگیا۔اس کے بعدسے ہی ان کا علاج چل رہاتھا۔پریہ رنجن مغربی بنگال کے رائے گنج سے لوک سبھاکی نمائندگی کرتے تھے۔ان کا شماربایاں محاذکے سخت مخالفین میں ہوتاتھااوروہ کانگریس کے سینئرلیڈرتھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *