بارش موسم میں پرائیویٹ پارٹ میں انفیکشن ہونے کا ڈر رہتا ہے

Share Article

بارش کے موسم میں ہر طرف نمی کی وجہ سے جراثیم جلدی پھیلتے ہیں جس کی وجہ اسے انفیکشن کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موسم میں ہھوڑے، پھنسی، داد، کھاج، کی پریشانی زیادہ سامنے آتی ہے۔ اس موسم میں پرائیویٹ پارٹ میں بھی انفیکشن ہونے کا ڈر رہتا ہے۔ اسے ویجائنل انفیکشن کہا جاتا ہے۔ اس ایریا میں خواتین میں اکثر جلن اور لال ریشز ہونے کی پریشانی سامنے آتی ہے۔ اگر آپ اس موسم میں ہونے والی پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو پرائیوٹ پارٹ کی صاف صفائی رکھنے میں بالکل کوتاہی نہ کریں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس موسم میں کوئی انفیکشن نہ ہو تو دیں ان باتوں پر خاص دھیان۔

Image result for Private part of the rainy season is always the risk of infection,

بارش کے موسم میں پارٹنر کے ساتھ ان خاص لمحوں میں مرد ساتھی کو کنڈوم پہننا چاہئے تاکہ ایس ٹی ڈی (سیکشوئل ٹرانسمٹیڈ ڈسیز) کے ساتھ حمل میں ہونے والی دقتوں سے بچا جا سکے۔ پرائیویٹ پارٹ کو انفیکشن سے بچانے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس سے وجائنا کا پی ایچ لیول بھی متوازن رہتا ہے۔

Image result for condom

وجائینا انفیکشن: بارش کے موسم میں خواتین کے پرائیویٹ پارٹ میں انفیکشن ہونے کا خطرہ زیادہ بنا رہتا ہے۔ انفیکشن کی وجہ سےاکثر انہیں پیٹ درد کی شکایت رہتی ہے اور اگر انفیکشن بڑتے بڑھتے بچہ دانی تک پہنچ جائے تو آگے جاک کئی مصیبتیں ہوسکتی ہیں۔ اس لئے پرائیویٹ پارٹ کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس ایریا کو نم نہ رہنے دیں۔

Image result for sex

کئی مرتبہ بارش میں بھیگ جانے پر لوگ اپنے کپڑے تو بدل لیتے ہیں لیکن انڈر گارمینٹس نہیں بدلتے۔ آپ کی اس عادت کی جہ سے آپ کو پرائیوٹ پارٹ میں انفیکشن ہونے کا امکان بنا رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ پرائیویٹ پارٹ ہمیشہ سوکھا ہی رہے نہیں تو وہاں پر جراثیم کے پھیلنے کا امکان کافی بڑھ جائے گا۔

Image result for sex

بارش کے موسم میں کاٹن کے ڈھلیلے ڈھالے کپڑے پہننے چاہئے تاکہ پرائیویٹ پارٹ ہیلدی رہے۔ بہت زیادہ ٹائٹ کپڑے انٹیمیٹ ہائی جین کیلئے اچھے نہیں مانے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ پارٹ تک ہوا جاتی رہے اس کیلئے ڈھیلے کپڑے پہننے کی صلاح دی جاتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *