پرنیتی چوپڑا نے اپنے بہنوئی نک جونس کو بتایا سدھارتھ ملہوترا سے اچھا ڈانسر

Share Article

 

اداکارہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا ہمیشہ سوشل میڈیا پر نک جونس کی تصاویر یا ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔ وہیں اب پرینکا کی بہن اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے اپنے بہنوئی نک جونس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئرکی ہے، جس میں نک پنجابی گانے پر جم کر تھرکتے نظر آ رہے ہیں۔ پرنیتی نے لکھا-’اصل میں نک نے سدھارتھ سے بھی اچھا رقص کیا ہے! ‘۔

پرینکا نے فلم’اسکائی ازپنک‘ کے پروموشن کے دوران اپنے اور نک کی پرسنل زندگی کی کئی باتیں شیئر کی تھیں، جس میں پرینکا نے بتایا تھا کہ نک کو پنجابی گانے بہت پسند ہیں۔ نک جونس اس ویڈیو میں سالی پرنیتی چوپڑا اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم’جبریا جوڑی‘ کے پنجابی نغمے ’کھڑکے گلاسی‘ پر تھرکتے نظر آ رہے ہیں۔ نک کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ پرنیتی چوپڑا اور نک جونس کی جیجا-سالی جوڑی خوب پسند کی جاتی ہے۔ نک جونس جلد ہی ہالی وڈ کی فلم ’مڈوے‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں نک کا فرسٹ لک اور ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا تھا۔ یہ فلم 8 نومبر کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ وہیں پرنیتی چوپڑا جلد ہی سائنا نہوال کی بایوپک میں نظر آئیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *