یوم آزادی پر جیل سے رہا ہوں گے قیدی

Share Article

 

بھوپال، یوم آزادی جیل میں سزا کاٹ رہے قیدیوں کے لئے بھی آزادی کا پیغام لے کر آئے گا۔ یوم آزادی پر ہر سال کی طرح اس سال بھی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اس بار ریاست سے کل 186 قیدیوں کو سزاکی معافی دیتے ہوئے جیل سے رہا کیا جائے گا۔ اس میں سب سے زیادہ 30 قیدی گوالیار جیل سے رہا ہوں گے۔ وہیں بھوپال سے 12 قیدی رہا ہوں گے۔ اس سلسلے میں سبھی اضلاع کواحکامات دے دئے گئے ہیں۔

جیل سب انسپکٹر جنرل سنجے پانڈے نے بتایا کہ یوم آزادی پر اس سال صوبہ کی جیلوں میں بند 186 قیدیوں کو سزا میں رعایت دے کر انہیں جیل سے رہائی دی جا رہی ہے۔ ان میں چار خواتین قیدی ہیں اور باقی تمام قیدی مرد ہیں۔ جیل سے رہا کئے جانے والے قیدی قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ جیل مینول کے مطابق قیدیوں کو یوم آزادی پر رہائی کا فائدہ دیا جاتا ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *