تہاڑ جیل میں قیدی نے کی خودکشی

Share Article

مغربی ضلع کے ہری نگر میں واقع تہاڑ جیل میں بند ایک زیرسماعت قیدی نے پیر کی صبح پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ جیل اہلکار کے مطابق مہلوک قیدی کی شناخت شنکر (38) کے طور پر ہوئی۔ قیدی نے بیرک کے بیت الخلا میں پھندا لگایا۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی تہاڑ جیل انتظامیہ نے قیدی کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال ہری نگر تھانہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق قیدی شنکر پاکسو سے جڑے معاملے میں جیل نمبر پانچ میں بند تھا۔ اس معاملے کی اطلاع پیر کی صبح اس وقت ہوئی جب دیگر قیدیوں نے ٹوائلٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر کے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس پر قیدیوں نے معاملے کی اطلاع جیل انتظامیہ کو دی۔ جیل انتظامیہ نے دروازہ توڑ اندر داخل ہوئے تو دیکھا شنکر پھندے سے لٹکا ہوا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق شنکر نے خودکشی کیوں کی اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے، فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *