دبئی کے شہزادہ پاکستان میں زخمی


متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار بن گئی۔ جس کے باعث شہزادہ سلطان اور ان کے دیگر ہمراہیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ شہزادہ سلطان آج کل تفریح کی غرض سے پاکستان میں مقیم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنے عملے کے ہمراہ شکار کھیلنے کی غرض سے جنوبی پنجاب کے مشہور علاقے چاچڑاں شریف سے روجھان کی جانب جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی شدید حادثے کا شکار ہوگئی۔
اس حادثے میں ان کے علاوہ ڈرائیور اور مترجم کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر ایمولینس پہنچ گئی۔ جنہوں نے شہزادہ اور دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی استپال منتقل کردیا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ اگر چہ شہزادہ سلطان اور ان کے ساتھیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *