شہزادہ خالد کی یمن کے صدر سے ملاقات، آئینی حکومت کے لیے سعودی حمایت کی یقین دہانی

Share Article

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان عبدالعزیز نے جمعہ کے روز ریاض میں یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی سے ملاقات کی۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شہزادہ خالد نے باور کرایا کہ یمن میں امن و سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائے جانے تک سعودی عرب صدر عبدربہ منصور ہادی کے زیر قیادت یمن اور اس کی آئینی حکومت کی سپورٹ کے موقف پر ثابت قدم رہے گا۔ یہ پیش رفت خلیجی منصوبے، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور یمنی قومی مکالمے کے اعلامیے کے تحت عمل میں آنی چاہیے۔ یمن کا امن مملکت کے امن کا جزو لا ینفک ہے۔ سعودی عرب ایران نواز حوثی ملیشیا کی بغاوت کا سامنا کرنے اور یمن کی وحدت، امن اور استحکام برقرار رکھنے کے سلسلے میں یمنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اس موقع پر شہزادہ خالد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمانؤں کا پیغام یمنی صدر کو پہنچایا۔

دوسری جانب یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی نے باور کرایا کہ ایرانی توسیعی منصوبے سے نمٹنے اور یمن اور اس کی آئینی حکومت اور امن و استحکام کو سپورٹ کرنے کے سلسلے میں یمن اور سعودی عرب کے درمیان دائمی تزویراتی موافقت پائی جاتی ہے۔ملاقات کے دوران یمن میں سعودی سفیر محمد سعید آل جابر، یمن کے نائب صدر علی محسن صالح، یمنی وزیراعظم معین عبدالملک، نائب وزیراعظم سالم الخنبشی اور یمنی صدارتی بیورو کے سربراہ عبداللہ العلیمی بھی موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *