آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے مودی کے ساتھ سیلفی لی

اوساکا (جاپان)،اوساکا میں جی -20 اجلاس سے الگ ہفتہ کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران موریسن نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ سیلفی لے کر اسے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔سیلفی لینے کے بعد موریسن نے کیپشن میں لکھا’کتنے اچھے ہیں مودی۔ مودی نے بھی موریسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’میں اپنے اور آپکے باہمی تعلقات کو لے کر بہت پرجوش ہوں‘
دراصل جی -20 اجلاس میں شرکت کے علاوہ مودی اور موریسن دو طرفہ اور کثیر جہتی اجلاس میں مصروف رہے۔ دونوں ممالک میں ہوئے انتخابات کے بعد یہ موریسن اور مودی کی پہلی ملاقات ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو شہ فریقی ملاقات کی، جبکہ امریکہ، جنوب کوریا، سعودی-عرب اور جرمنی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔اجلاس سے پہلے لوک سبھا انتخابات -2019 میں فتح کے بعد موریسن نے فون پر مودی کو مبارک باد دی تھی۔ وہیں مودی نے بھی آسٹریلیا میں ہوئے انتخابات کے لئے موریسن کو مبارک باد دی تھی۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- شہریت ترمیمی بل پر مسلمان خاموش کیوں؟ - December 12, 2019
- لبنان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال - December 12, 2019
- قطر اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہونے کے آثار، گلف سربراہی اجلاس میں قطری وفد کاگرمجوش استقبال - December 12, 2019