گاندھی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کر رہے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی: آر سنہا

Share Article

مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر باپو کا رام راج اور مودی کا سو راج کی اپیل کے ساتھ بہار کی سرزمین پر چمپارن کے بیتیا سے نکلے راجیہ سبھا ایم پی آر کے سنہا نے مونگیر میں کئی پروگراموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے گاندھی کے خیالات پر کام کر رہی نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں سے شہریوں کوروشناس کرایا۔ سنہا نے عوام سے باپو کے خیالات اپناکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

ہفتہ کے روز مونگیر کے سرکٹ ہاؤس میں سنہا نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران راجیہ سبھا ایم پی سنہا نے صحت مند بھارت کی تعمیر کو لے کر کسانوں سے آگے آنے کی اپیل کی اورکیمیاوی مادون سے پاک کھیتی کو اپناکرنامیاتی انقلاب لانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کوکیمیکل والی کھیتی سے منہ موڑنا ہوگا اور اب اپنی مستقبل کی نسلوں کو بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے نامیاتی کھیتی اپنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے لوگوں سے پلاسٹک سے بنی اشیاء کے استعمال نہ کرنے کا عزم لینے کی بھی اپیل کی۔

پریس کانفرنس میں ایم پی سنہا نے کہا کہ بیٹیوں کو بچا نا ہوگا، انہیں سیکورٹی دینی ہوگی اور پڑھا لکھاکر تعلیم یافتہ خواتین کی شناخت دلوانی ہوگی۔ سنہا نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے تحفظ کو لے کر بھی معاشرے کے تمام طبقات کو آگے آنا ہوگا اور ایک قدم آگے بڑھ کر شجر کاری اور پانی جمع کرنے کے کاموں میں اپنی ذمہ داری طے کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، حفظان صحت صحت، خود مختاری اور بیٹی بچاؤ جیسے کام آج سماجی تحریک بن گئے ہیں اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اس سمت میں دور رس نتائج دینے والی مہم چلا چکے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کو لے کر جو کام شروع کئے ہیں، وہ جدید بھارت کی تعمیر کی تاریخ بنے گا۔ پی ایم مودی مہاتما گاندھی کے خوابوں کو تعبیر کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پد یاترا کے دوران لوگوں سے باپو کے خیالات کوزندگی میں اپنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی مرکز ی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات کو زمینی سطح پر اتارنے کی سمت میں چل رہے کاموں کی معلومات بھی عام عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کے ضلع صدر سمیت بی جے پی کے کئی عہدیدار، رہنما اور کارکنان شامل تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *