وزیر اعظم مودی ہوئے 69کے ، جاری رہامبارکباد کا سلسلہ

Share Article

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے 69 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گجرات پہنچے۔ یہاں انہوںنے نرمدا ضلع کے کیوڈیا میں پوجا ارچنا کے بعد دوپہر کے وقت ماں کا آشیر واد لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو مبارکباد دینے والوں کی بھرمار رہی۔ اس ترتیب میں نائب صدر، لوک سبھا اسپیکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی اور دیگر جماعتوں کو لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’نریندر مودی کے یوم پیدائش پر عوام کی خدمت کے تئیں پرعزم ان کی عمر دراز کا متمنی ہوں۔ آپ کی شخصیت اور کام ہم وطنوں کے لئے ہمیشہ مثالی اور باعث ترغیب رہی ہے۔ ’ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا، ‘آپ کے بہترین قیادت میں نئے ہندوستان کی نئی خواہشات سے حوصلہ افزا تخلیقی عوامی تحریکوں کو ملک کے شہریوں نے خوشی سے تسلیم کیا ہے۔ ملک کاہر شہری ملک کی تعمیر کے اس یگیہ کی کامیابی کے تئیں پرامید اور پرعزم ہے‘۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ٹویٹ پیغام میں لکھا، ’وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی بے شمار مبارکباد۔ آپ کی قابل قیادت میں ملک نئے ریکارڈ حاصل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، ایسی نیک خواہشات کے ساتھ دوبارہ آپ کو میر طرف سے مبارکباد‘۔

بی جے پی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا،’مضبوط قوت ارادی، فیصلہ کن قیادت اور انتھک محنت کی علامت ملک کے سب سے زیادہ مقبول لیڈر وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد‘۔ انہوں نے لکھا، ‘آپ کی قیادت میں ابھرئے ہوئی نئے بھارت نے دنیا میں ایک مضبوط، محفوظ اور قابل اعتماد قوم کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے‘۔ انہوں نے لکھا، ‘ترقی کے ساتھ ساتھ بھارتی ثقافت کو زیادہ مضبوط بنانے میں مودی جی کا تعاون بے مثال رہا ہے۔ مودی نے ایک مصلح کے طور پر نہ صرف سیاست کو نئی سمت فراہم کی بلکہ اقتصادی اصلاحات کے ساتھ ساتھ کئی دہائیوں سے چلے آرہے مسائل کا مستقل حل نکال کر سب کو فخرکرنے کا موقع دیا‘۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، ’ہر ہندوستانی کی زندگی کو ہموار بنانے کے لئے آپ کی محنت اور عزم ہمارے لئے باعث ترغیب ہے۔ ایک عوامی نمائندے، ایک کارکن اور ایک ملک کے باشندے کے طور پر آپ کے ساتھملک کی تعمیر نو میں شریک بننا خوش قسمتی کی بات ہے۔ایشورسے آپکی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کی خواہش کرتا ہوں‘۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھا، ’وزیر اعظم نریندر مودی سالگرہ کی دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ ممالک کی کمیٹی میں بھارت کی پوزیشن کو مستحکم اور مضبوط کرنے میں ان کا اہم تعاون رہا ہے۔ ان کی دوراندیش قیادت نے بھارت کو فخر کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔ میں ان کے اچھی صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا کرتا ہوں‘۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لکھا، ’وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ کے عمر دراز اور صحت مند زندگی کے لئے میری دعا۔ آپ کی لگن، توسیع اور ہمت کے لئے بھارت کو اپنی اصل صلاحیت کا احساس کرنے کے لئے آپ کی قیادت کی شناخت ہے۔ آ پ کو میری نیک خواہشات‘۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لکھا، ہمیشہ آگے بڑھتے رہنے کیلئے تیار، آپ کی قیادت اور آپ کی راہنمائی میں بغیر کسی رکاوٹ اور ہموار طریقہ سے ملک کی ترقی ہو رہی ہے۔ آپ کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔
مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے لکھا، ’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کے ہردلعزیز، توانائی سے بھرپور،مضبوط شخصیت کے مالک وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپکی لمبی عمر اور بہترین صحت اور آپ کی قیادت میں ‘نیا بھارت’ ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن رہے ،یہی خواہش کرتی ہوں‘۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نے لکھا،’ملک کیمقبول ترین رہنما وزیر اعظم آپ کو سالگرہ پر مبارکباد۔’ نرسیوا،نارائن سیوا ‘کے جذبے سے آپ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت کرتے ہوئے ان کے خواب کو شرمندۂ تعبیرکر نئے بھارت کی تعمیر کے اپنے عزم کو مکمل کریں ، میں بھگوان بدری کیدارسے یہی دعا کرتا ہوں‘۔

جل شکتی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت لکھا،’ 130 کروڑ ہندوستانیوں کے رہنما اور باعث ترغیب شخصیت، سب کے دلعزیز وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ہندوستان کی عوام کے دلوں میں آپ کی امٹ چھاپ ہے ، ہمیں انسانی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ حوصلہدیتی رہیں گی‘۔

بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈڈا نے لکھا کہملک کی خدمت کے تئیں وقف، کرم یوگی وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد‘۔

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر اور مغربی بنگال کے بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیررنجن چودھری نے بھی وزیر اعظم کو ان کے یوم پیدائش کی مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کے روز چودھر ی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا،’’آج وزیر اعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر میں ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہوں۔ میری دعا ہے کہ انہیں ہر طرح کی خوشیاں اور لمبی عمر ملے‘‘۔

بی جے پی نے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، مودی کی سالگرہ پر 3.31 منٹ کی ایک ڈاکیومنٹری شیئر کی ہے جس میں وزیر اعظم کی پیدائش سے لے کر اب تک کی زندگی کے سفر کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ پارٹی نے لکھا، ‘ماں بھارتی کے سچے سپوت اور کروڑوں نوجوانوں کے لئے مثالی شخصیت وزیر اعظم نریندر مودی کو بی جے پی کے خاندان کی جانب سے سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد‘۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیغام میں لکھا، ہمارے پی ایم مودی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔آپ کی لگن، عزم اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے اصول کے ساتھ ایک بھارت کی تعمیر کا نظر یہہمیشہ ہم سب کو ترغیب دیتا رہتاہے۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے لکھا، ’ہمارے معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔قوم کی خدمت کے لئے ان کی لمبی، صحت مند اور کامیاب زندگی کا متمنی ہوں‘۔

اس کے علاوہ، بہار کی وزیر اعلی نتیش کمار، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت دیگر کئی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ نے بھی ٹویٹر پر وزیر اعظم کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کیں۔

وہیں، مقبول شاعر ڈاکٹر کمار وشواس نے لکھا،’وزیر اعظم مودی کو سالگرہ پرمبارکباد! ایشور بھارت ماتا کی ہر پیر ہرکرنے کی صلاحیت سے آپ کوآراستہ کرے! اقوام متحدہ میں مجوزہ آپ کے خطاب میں 125 کروڑ ہم وطنوں کے عزم کی کامیابی کی گونج سنائی دے۔ مبارکباد‘!

اس کے علاوہ بیرون ممالک کے رہنمائوں کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی ا ولی نے پی ایم مودی کو دی سالگرہ کی مبارک باددی ۔ انہوں نے تین زبانوں ہندی ، انگریزی اور گجراتی میں مودی کو مبارکباد دی۔ اولی نے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا ’وزیر اعظم مودی کو یوم پیدائش دلی مبارکباد۔ میں آپ کی اچھی صحت، خوشحالی ، سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔ ہم آگے چل کر بھارت۔ نیپال کے مابین رشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کرنا جاری رکھیںگے‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *