وزیر اعظم مودی نے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے 27مئی کواتوار کی صبح دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ،قومی شاہراہ کے وزیر نیتن گڈ کری بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے چھ کلو میٹر کا روڈ شو بھی کیا اور پھر ایسٹرن پیرپھیرل ایکسپریس وے پر افتتاح کرنے کے لئے باغپت کے لئے پرواز کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کے ماڈل کو بھی دیکھا۔چودہ لین کایہ ایکسپریس ہائی وے دہلی کے سرائے کالے خاں سے یوپی گیٹ تک کاہے ۔اس ایکسپریس وے کو گاڑیوں کے دباؤ کے سبب پہلے سے ہی کھولا جا چکاہے جبکہ اس کے باقی دو حصوں پر بھی ابھی کام چل رہا ہے ۔ ا سکے شروع ہونے سے اب میرٹھ سے دہلی کے درمیان کا سفر صرف 45منٹ میں طے کیا جا سکے گا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے اپنی گاڑی کی چھٹ سے باہر آ کر تقریباً چھ کلو میٹر لمبا روڈ شوکیا ۔ وزیر اعظم کا یہ روڈ شو نظام الدین برج سے غازی پور تک چلا۔ روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف شائقین اور بی جے پی کارکنان کھڑے تھے اور مودی مودی کے نعرے لگا رہے تھے ۔وزیر اعظم مودی کھلی گاڑی سے پٹپڑ گنج پل تکگئے ۔ اس دوران انہوں نے نظام الدین رنگ روڈ جنکشن سے پٹ پڑ گج پل تک کے حصے کا کار سے معائنہ بھی کیا ۔ روڈ شو کے دوران دن میں بھی این ایچ9پر لائٹیں جلی ہوئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سب جانچکے پیش نظر کیا گیا تاکہ لائٹوں ،بجلی سے متعلق خامیوں کو دور کیا جا سکے ۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- افغانستان میں حکومت اور طالبان جھڑپوں کے فریق ہیں: اشرف غنی - December 10, 2019
- لیبیا میں فوجی بھیجنے کا فیصلہ ترکی خود کرے گا: اردغان - December 10, 2019
- غیر ملکی ملازمین کیلئے خوشخبری، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گا سعودی عرب - December 10, 2019