وزیر اعظم سے ملے جگن موہن، حلف برداری کی تقریب میں شامل ہونے کی دی دعوت

Share Article

 

آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انہیں 30 مئی کو اپنی حلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ریڈی نے سات لوک کلیان مارگ واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو شال اور تروپتی بالاجی کی تصویر پیش کی۔ مودی نے بھی جگن موہن کو گلے لگا کر اسمبلی انتخابات میں ان کی شاندار فتح کے لئے مبارک باد دی۔
جگن نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ ان کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری پروگرام میں شامل ہوں۔ جگن 30 مئی کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

 

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے قدآور لیڈر رہے آنجہانی وائی ایس آر ریڈی کے بیٹے جگن نے باپ کے انتقال کے بعد سیاسی اننگز شروع کی۔ 2009 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جگن کے والد اور ریاست کے سب سے زیادہ مقبول وزیر اعلیٰ رہے وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی موت ہو گئی تھی۔ والد کی موت کے بعد کانگریس سے اختلافات کی وجہ سے جگن نے 2011 میں اپنی الگ پارٹی بنا لی۔حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی نے ریاست کی 175 میں سے 151 سیٹوں پر جیت درج کی۔ جبکہ تیلگو دیشم (ٹی ڈی پی) پارٹی محض 23 سیٹوں پر ہی سمٹ کر رہ گئی۔ وہیں لوک سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کو آندھرا کی 25 میں سے 22 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ چندرا بابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی کو صرف تین سیٹیں ہی حاصل ہوئی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *