وزیر اعظم نے ’من کی بات‘ کے لئے مانگامشورہ

Share Article

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے 30 جون کو ریڈیو پر نشر ہونے والے’من کی بات‘ کے لئے ملک کے شہریوں سے مشورہ طلب کیا ہے۔ مودی اقتدار میں واپسی کے بعد ایک بار پھر اپنے پروگرام’من کی بات‘ کے نئے ورژن میں عوام سے مخاطب ہوں گے۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ٹویٹ پیغام میں لکھا، 30جون، اتوار کی صبح 11 بجے … ہم ایک بار پھر ملیں گے، اس کے لئے ریڈیو کا شکریہ۔ خوشی، مثبت چیزوں کو شیئر کریں گے اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی اجتماعی طاقت کا جشن منائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس من کی بات میں کہنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ اسے نمو ایپ اوپن فورم پرشیئر کریں۔

 

وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ اس مہینے نشر ہونے والے من کی بات کے لئے اپنا مشورہ دینے کے لئے آپ کو ٹول فری نمبر 1800-11-7800 ڈائل کرکے اپنا پیغام ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ آپ مائی گوو اوپن فورم کے ذریعے بھی اپنے خیالات ہمیں بھیج سکتے ہیں۔ وہ اس خاص بات چیت کے لئے بے چین ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے 24 فروری کو ریڈیو پر نشر اپنے گزشتہ ’من کی بات‘ پروگرام کے 53 ویں ایڈیشن سے خطاب کیا تھا۔ اس آخری ورژن میں وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں سے مئی کے آخری ہفتے میں ایک بار پھر سے ملنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بعد ملک میں 17 ویں لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے مارچ اور اپریل میں اس کا نشر نہیں ہوا۔ 23 مئی کو نتائج کے اعلان میں ان کی دوسری مدت کے لئے منتخب ہونے کے بعد مودی اب دوبارہ اس پروگرام کے آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *