ہندی دوس پر وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں کی ملک کو مبارکباد

Share Article

 

نئی دہلی، پورا ملک آج ہندی دوس منا رہا ہے۔ اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے عوام کو مبارک باد دی ہے۔

 

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ پیغام میں لکھا’ہر زبان قابل احترام ہے،ہندوستان کی ہر زبان کا ادب ہمارا ثقافتی ورثہہے۔ ہماری زبانیں ہماری مشترکہ تہذیب کو بیان کرتی ہیں۔ ہماری زبانیں ہماری ثقافتی، جذباتی اور قومی یکجہتی کا فارمولہ ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا ہے کہ’ہندی دوس آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ زبان میں آسانی، نرمی اظہار کواہمیت فراہم کرتی ہے۔ ہندی نے ان پہلوؤں کو خوبصورتی سے سمویا ہے‘۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی ہندی دوس پر لوگوںکو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا‘ہندی ہماری قومی زبان ہے۔ آج ہر علاقے میں ہندی کا استعمال بڑھا ہے۔ گزشتہ لوک سبھا سیشن میں بھی ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا گیا۔ ہندی صرف ایک زبان نہیں، بلکہ ہماری ثقافت کی علامت ہے‘۔

بی جے پی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا’آج ہندی دوس کے موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم اپنی مادری زبان کے استعمال کو بڑھائیں اور ساتھ انگریزی زبان کا بھی استعمال کرکے ملک کے ایک زبان کیعلمبردار مردآہن سردار پٹیل کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر دیں‘۔

نیشنل کانگریس پارٹی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہندی دوس کی مبارکباد دی ہے۔اس کے علاوہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ترنمول کانگریس کی قومی صدر ممتا بنرجی، بی جے پی حکومت کے مرکزی وزراء پرکاش جاوڈیکر، ، رام ولاس پاسوان، روی شنکر پرساد، گری راج سنگھ، ڈاکٹر ہرش وردھن اور دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے بھی ہندی دوس پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر، 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ ہندی ہی ہندوستان کی زبان ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *