صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کو دسہرہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارک باد دی۔
صدر رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہاکہ وجے دشمی کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات دیتا ہوں اور ان کی کامیابی، خوشحالی کا متمنی ہوں۔ یہ تہوار جھوٹ پرسچ کی فتح کا جشن ہے۔یہ تہوار ہمیں سچائی اور ایمانداری پر عمل کرتے ہوئے، زندگی بسر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ اصول آج بھی معنویت رکھتے ہیں اور پرشوتم رام کی زندگی ان اصولوں کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کے اس تہوار کے ذریعے ہمیں ملک کی تعمیر کی ترغیب حاصل ہو اور ہم سب مل کر ضرورت مندوں اور غریب کی بھلائی پر مرکوز معاشرے کی ترقی کے اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے دسہرے کے مقدس موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ دسہرے کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ ہمیں برائیوں کو ختم کرنا چاہئے اور نیکی و ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں اور پوری دنیا میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لے آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here