صدر، نائب صدر اور وزیر اعظم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کوخراج عقیدت پیش کیا

 

نئی دہلی، صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان 132 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے جنگ آزادی کے ہیرو یاد کرتے ہوئے ان کے والد کی ڈائری میں درج پیغام کو بھیشیئر کیا۔

صدر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں نیتا جی کی تصاویر کے سامنے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ صدر نے ٹویٹ پیغام میں کہا، نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر میرا سلام۔ وہ ہمارے سب سے زیادہ مقبول قومی رہنماؤں اور جنگ آزادی کے عظیم ترین مجاہدین میں سے ہیں۔ ان کے کہنے پرلاکھوں ہندوستانی تحریک آزادی میں کود پڑے اور اپنا سب کچھ قربان کیا۔ ان کی بہادری اور حب الوطنی ہمیں ترغیب دیتی رہے گی۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائشہے اور میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گذشتہ ہفتے انڈومان نکوبار جزائر کے دورے کے دوران، اس یادگار پر جانے کا موقع ملا جہاں 1943 میں نیتا جی اور ان کی آزاد ہند فوج نے ہندوستان میں پہلی بار آزادی کا جھنڈا لہرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آ زادی عظیم قربانیوں کی وراثت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *