صدرجمہوریہ اوروزیر اعظم نے ایئر فورس کے 87 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی

Share Article

 

نئی دہلی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے 87 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہادر جوانوں کو مبارکباد دی اور فضائیہ کی جرات اور عزم کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وہیںہندوستانی مسلح افواج کے سربراہ، بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے یہاں واقع قومی وار میموریل پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر رام ناتھ کووند نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا’’ ہم اپنے فضائیہ کے جوانوں، ریٹائرڈ افسران اورہندوستانی فضائیہ کے خاندانوں کااحترام کرتے ہیں۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا، 87 ویں فضائیہ دن کے موقع پر ملک کی سلامتی میں فضائیہ کی بہادری کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آفت کے وقت بھی امدادی کاموں میں فضائیہ کا قابل ستائش تعاون رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر ہندوستانی فضائیہ کے لئے وقف ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا، آج یوم فضائیہ پر قوم ہمارے فضائیہ کے جوانوںاور ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *