عام آدمی پارٹی کوجھٹکا،20ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم،صدرنے دی منظوری

Share Article

ram-nath-kovind-759

دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کوبڑاجھٹکالگاہے۔منفعت بخش عہدے کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔صدرجمہوریہ رامناتھ کووندنے الیکشن کمیشن کے فیصلے کومنظوری دے دی ہے۔سرکارنے صدرکی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کرکے اس کی جانکاری دی ۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے عام آدی پارٹی کے 20اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی الیکشن کمیشن کی سفارش پر آج صدر رامناتھ کووند کی مہر لگنے کے بعد کہاکہ ’اوپر والا‘ پارٹی کے ساتھ ہے۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ’اوپر والے 67سیٹیں کچھ سوچ کر ہی دی تھیں۔ ہر قدم پر اوپر والا عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہے، نہیں تو ہماری اوقات ہی کیا تھی۔ بس سچائی کا راستہ مت چھوڑنا۔
خیال رہے کہ صدر کووند نے ان اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کی سفارش کو منظور کرتے ہوئے ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔ کمیشن نے دو برس سے زیادہ وقت سے چل رہے اس معاملہ میں ان اراکین اسمبلی کو منفعت بخش عہدہ پر مقرر کئے جانے کی شکایت صحیح پائی تھی اور گزشتہ 19جنوری کو ان کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش صدر کو بھیجی تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *