ڈاکٹر امبیڈکر کو برسی پر صدر اور وزیر اعظم نے خراج عقیدت پیش کیا

 

نئی دہلی، آئین کے معمار بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 64 ویںمہاپری نروا دن پر پارلیمنٹ احاطے میں صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے جمعہ کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا’سماجی انصاف کے لئے اپنی زندگی وقف کر دینے والے باباصاحب کو ان کے مہاپری نروا ن دوس پر لاکھوں سلام۔ انہوں نے آئین کے معمار کے طور پر ملک کو منفرد تحفہ دیا جو ہماری جمہوریت کا بنیادی ستون ہے،ممنون قوم ہمیشہ ان کی شکرگزار رہیگی‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *