ترنمول کومضبوط کرنے کے لئے پانچ لاکھ نوجوانوں کو تربیت دیں گے پرشانت کشور

Share Article
Prashant Kishor Agrees to Work With TMC in Bengal

سال 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو جیت دلانے کے لحاظ سے سیاسی پالیسی ساز پرشانت کشور کی طرف سے خاص منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے پانچ لاکھ نوجوانوں کو سیاسی سرگرمیوں کو سمجھنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کیلئے تیارکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے حکمران ترنمول سے منسلک نوجوانوں کو تربیت دینے کے منصوبہ کے تحت وہ کام کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے اس بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔

Image result for prashant kishor and tmc

کشور نے اس مہم کو’یوتھ ان پولیٹکس کا نام دیا ہے۔ اس کے لئے ان کی ٹیم ایک فہرست تیار کر رہی ہے جس میں ان نوجوانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ستمبر ماہ تک یہ فہرست تیار کر لی جائے گی۔ اس کے بعد اسمبلی انتخابات سے پہلے 15 ماہ تک پرشانت کشور ان نوجوانوں کو تربیت دیں گے، حالانکہ اس میں صرف ترنمول سے جڑے ہوئے نوجوان ہی شامل ہو سکتے ہیں ایسی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ کسی بھی پارٹی سے وابستہ لوگ یا غیر سیاسی پلیٹ فارم کے نوجوان بھی پرشانت کشور کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔ ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارت میں صاف ستھری سیاست اور قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے والوں کوتیار کرنے کے لئے انہوں نے یہ پہل کی ہے۔ فی الحال وہ ترنمول کانگریس کے سیاسی پالیسی سازکے طور پر مقرر کئے گئے ہیں، اس لیے اس کا سب سے زیادہ فائدہ ترنمول کو ہی ہوگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *