مرغ گوشت کی قیمتوں میں اضافہ، لوگ مہنگائی سے بے حال

Share Article

ضلع ڈوڈہ میں مرغ گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو زبردست مہنگائی کی مار جھیلنی پڑ رہی ہے۔ عید الضحیٰ سے آج تک تقریباً ساٹھ روپے گوشت فی کلو کی قیمت میں اضافہ کرکے لوگوں کو ہر طرف سے پریشان کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں اب فی کلو مرغ گوشت 230 روپے فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر عوام کی جیب خالی ہوتے دیکھ رہی ہے۔

ڈوڈہ کے مقامی شہری عابد حسین ، مشتاق احمد سلیم جاوید ،عادل احمد نے مرغ گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ مرغ کی سپلائی کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد سپلائی کیسے بہتر ہو جاتی ہے۔ یہ ایک پیچیدہ معاملہ اور جان بوجھ کر قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لئے یہ ہتھکنڈہ استعمال کیا جاتا ہے اور جب وافر مقدار میں سپلائی آتی ہے تب قیمتوں کو کم نہیں کیا جاتا ہے۔

اِدھر خبر یہ بھی ہے کہ مقامی سطح پر مرغ کی پیداوار کرنے والے لوگوں کو سرکاری سطح پر مدد نہ ملنے کی وجہ سے تمام جاری یونٹ بند ہو گئے ہیں۔ جب اْن کا مال مارکیٹ میں تیار ہو کر آتے ہی کم قیمت پر اْن کا مال خریدا جاتا ہے۔عوام نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے پْر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگانے کے لئے کاروائی عمل میں لائی جائے اگر واقعی مرغ سپلائی میں کمی رونماں ہوئی ہے جلد اقدامات کئے جائیں تاکہ کمزور طبقہ کو گوشت کھانے سے محروم نہ رہنا پڑے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *