’موتی چور چکناچور‘ کا پوسٹر ریلیز، نوازالدین کے ساتھ شادی کے جوڑے میں سیلفی لے رہی ہیں اتھیا

Share Article

 

فلم ’موتی چور چکناچور‘ کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔ اس فلم میں نوازالدین اور اتھیا شیٹی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ پوسٹر میں اتھیا شیٹی اور نوازالدین صدیقی شادی کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ شادی کے جوڑے میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ بیٹھی اتھیا شیٹی سیلفی لے رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی پہلی بار اس فلم میں نظر آئے گی۔

Image result for Poster Release for 'Motichoor Chaknachoor' takes selfies in marriage with Nawazuddin

اس سے پہلے فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کا ٹریلر بہت مزہ دارہے۔ فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم’موتی چور چکناچور‘ کا فرسٹ لک پوسٹر شیئرکیا۔ ترن نے ٹویٹ کیا-’موتی چور چکناچور‘میں نوازالدین صدیقی اور اتھیا شیٹی نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری دیب مترا بسوال نے کی ہے۔ یہ وایاکام 18 اسٹوڈیوز کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔ فلم’موتی چور چکناچور‘ 15 نومبر 2019 ریلیز ہوگی۔

Image result for Poster Release for 'Motichoor Chaknachoor' takes selfies in marriage with Nawazuddin

اتھیا کے والد اور مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ٹویٹ کیا-’موتی چور چکناچور‘ 15 نومبر کو ریلیز ہوگی!’۔’موتی چور چکناچور‘ویڈنگکامیڈیفلم ہے۔ یہ فلم دو ایسے لوگوں کی کہانی ہے، جو اپنے زندگی کے ساتھی کی تلاش میں ہیں۔ فلم میں نوازالدین صدیقی نے پشپندرتیاگیکا کردار ادا کیا ہیں۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی ایک الگ ہی اوتار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ اتھیا شیٹی کی تیسری فلم ہیں۔ اتھیا فلم ‘ہیرو’ سے اپنے فلمی کیریر کا آغاز کرنے کے بعد ’مبارکاں‘ میں نظر آئی تھیں۔ ’موتی چور چکناچور‘میں وبھا چبر، نونی پریہار ، وویک مشرا، کرونا پانڈے، سنجیو وتس، ابھیشیک راوت، سپنا سینڈ اور اوشا ناگر بھی ہیں۔ فلم کو راجیش بھاٹیہ اور کرن بھاٹیہ پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *