فلائٹ میں پوپ فرانسس نے جوڑے کی شادی کرائی

Share Article
pope-francis-and-couple
پوپ فرانسس نے اپنے ’چلی‘ دورے کے دوران ہوائی سفرکے بیچ ایک جوڑے کی شادی کرادی۔پلین میں اس وقت کے نظارے کا آپ بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں۔پوپ فرانسس نے جس جوڑے کی شادی کرائی، وہ فلائٹ اٹینڈنٹ تھے۔ پاؤلاپوڈیسٹ روئج اورکارلوس کیوفائرڈی ایلوریگاکی شادی ہمیشہ لوگوں کویادرہے گی۔
ویسے تودونوں کی آٹھ سال پہلے ہی شادی ہوچکی تھی لیکن شادی کی رسم چرچ میں پوری نہیں ہوپائی تھی۔اس وجہ سے ہی پاؤلااورکارلوس کوجب یہ سنہراموقع ملاتو انہوں نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
دراصل پوپ فرانسس چلی میں ہی ایک شہرسے دوسرے شہرکاسفرکررہے تھے۔ جوڑے کوجب پتہ چلاتوانہوں نے پوپ فرانسس سے کہاکہ انہیں آشرواددیں۔مگراس کے بعدجوہوا،اس کے بارے میں کسی نے سوچانہیں ہوگا۔پوپ فرانسس نے ان کی ادھوری شادی پوری کردی۔دونوں نے 2010میں آئے زلزلے کی وجہ سے چرچ میں اپنی شادی کی رسم پوری نہیں کرپائے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *