پوجا بترا اور نواب شاہ رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے؟

Share Article

 

ایک دور میں بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراوں میں شمار کی جانے والی اداکارہ پوجا بترا کو لے کر ایک چونکانے والی خبر آرہی ہے ۔ میڈیا سے دوری بنائے رکھنے والی اس اداکارہ نے 42 سال کی عمر میں شادی رچا لی ہے ۔ گزشتہ کافی دنوں سے ان کے معاشقہ کی خبریں تو تھیں ، لیکن کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اچانک شادی کرلیں گی ۔

Image result for pooja batra

پوجا بترا نے جس شخص سے شادی کی ہے وہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آچکے ہیں ۔ حالانکہ دونوں کی شادی کی یہ خبریں ابھی صرف ذرائع کے حوالے سے بتائی جارہی ہیں ۔ دونوں میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

Image result for pooja batra

اداکارہ پوجا بترا نے 2002 میں ڈاکٹر سونو اہلووالیہ سے بھی شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد پوجا امریکہ جاکر بس گئی تھیں ۔ حالانکہ یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چلی اور 9 سال بعد سونو اور پوجا کے درمیان علاحدگی ہوگئی ۔

Image result for pooja batra

طلاق کے کافی وقت بعد پوجا کی ملاقات نواب شاہ سے ہوئی اور دھیرے دھیرے یہ ملاقات پیار میں بدل گئی ۔ دونوں کے سوشل میڈیا پیج کو دیکھیں تو ان کی نزدیکیوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

Image result for pooja batra

حال ہی میں ایک انٹرٹیمنٹ پورٹل نے دعوی کیا ہے کہ اس جوڑے نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے ۔ اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق پوجا بترا اور نواب شاہ نے جموں و کشمیر میں شادی کی ۔

بتادیں کہ اسی سال عید کے موقع پر نواب نے انسٹاگرام پر پوجا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے ریلیشن شپ کا اعتراف کیا تھا ۔ نواب نے دونوں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ انہیں 46 سال بعد اپنی سول میٹ ملی ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *