شرابیوں پر پولیس کی نظر، 59 گرفتار

Share Article

 

باہری شمالی ضلع پولیس شرابیوں پر مسلسل نکیل کس رہی ہے۔ جمعرات کی رات کو ہی پولیس نے ایک خصوصی مہم کے تحت ایک ہی رات میں قریب 153 شرابیوں کو کھلے میں شراب پینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اسی ترتیب میں جمعہ کی رات کو بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 59 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Image result for Police look at alcohol delhi

ڈپٹی کمشنرگورو شرما کے مطابق ملزمین رات میں سڑک پر بیٹھ کر شراب پیتے اورہنگامہ مچاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی شکایت مسلسل مل رہی تھی۔ جس کے بعد باہری شمالی ضلع کے آٹھ تھانوں کو رات بھر علاقے میں گشت کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس نے جمعہ کی رات آٹھ سے ڈیڑھ بجے کے درمیان یہ کارروائی کی ہے۔ گشت کے دوران یہ 59 لوگ سڑکوں پر بیٹھ کر شراب پیتے نظر آئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق آگے بھی یہ کارروائی چلتی رہے گی۔ تمام ملزمین کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *