اداکارہ سوناکشی سنہاکے خلاف پولس میں شکایت

Share Article
sonakshi
انڈین فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ کمپنی نے اداکارہ سوناکشی سنہا اوران کی منیجرسمیت 7لوگوں پردھوکہ دہی کا الزام لگاہے۔دہلی میں شو کرنے کیلئے کمپنی سے سوناکشی سنہاکے کھاتے میں 28لاکھ روپے ڈلوائے گئے تھے۔ ہوائی جہازکے ٹکٹ کرائے گئے، لیکن عین وقت پرانہوں نے آنے سے انکارکردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق،بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اوران سے جڑی دوایونٹ کمپنیوں پر37لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی شکایت ایس ایس پی سے کی گئی ہے۔الزام ہے کہ سوناکشی 28لاکھ روپے لینے کے بعد بھی دہلی میں منعقد ایک فیشن تقریب میں نہیں آئیں۔اس کے علاوہ قریب 9لاکھ روپے ایونٹ کمپنیوں نے کمیشن اورٹکٹ وغیرہ پرخرج کرائے۔ ایس ایس پی نے معاملے کی کٹگھر سی او کودی ہے۔
کٹگھر تھانہ علاقہ کے شیوپوری باشندہ پرمود شرما ’انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ‘ نام سے ایونٹ آرگنائزنگ فرم چلاتے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کو ایس ایس پی جے رویندر گوڈ سے شکایت کی ہے کہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا اوران سے جڑی ایونٹ کمپنیوں نے ان کے ساتھ 37لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔خبروں کے مطابق، سوناکشی سمیت 7لوگوں کے خلاف 37لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگاہے۔اس کے چلتے سوناکشی سنہاکے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ ایس ایس پی نے اس معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سی اوکٹ گھرسدیش گپتاکودی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *