پولیس تصادم میں ڈیڑھ لاکھ کا انعامی بدمعاش ڈھیر، سپاہی زخمی

Share Article

 

اعظم گڑھ، ضلع کے مہراج گنج تھانہ علاقہ کے نہروم پور گاؤں کے قریب جمعرات کو پولیس اور بدمعاشوں میں زبردست تصادم میں پولیس نے ڈیڑھ لاکھ کے انعامی بدمعاش لکشمن یادو کو ڈھیر کر دیا،م جبکہ بدمعاشوں کی طرف سے ہوئی فائرنگ میں ایک پولیس افسر بھی زخمی ہو گیا ہے۔

جمعرات کی صبح تقریباً سات بجے مہراج گنج تھانہ علاقہ کے نہروم پور (دیوارا) میں سواٹ ٹیم نے ڈیڑھ لاکھ کے انعامی بدمعاش لکشمن یادو اور اس کے ساتھی کا محاصرہ کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ اسی درمیان بدمعاش خودکو گھرا دیکھ کرپانی میں ڈوبے دھان کے کھیت میں لیٹ گئے اور پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کرنی شروع کر دی۔ بدمعاشوں کی طرف سے فائرنگ ہونے پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں لکشمن یادو کو بھی گولی لگی۔ وہیں بدمعاشوں کی فائرنگ میں سپاہی سریندر یادو بھی زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں بدمعاش لکشمن یادو کی موت ہو گئی۔ وہیں سپاہی کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بدمعاش کے قبضے سے پستول، کارتوس، موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی اعظم گڑھ رینج منوج تیواری نے بتایا کہ مارا گیا بدمعاش لکشمن یادو کافی شاطرقسم کا مجرم تھا۔ اس کے اوپر ضلع اور ارد گرد کے اضلاع میں تقریباً 44 مقدمے رجسٹرڈہیں۔ حال ہی میں اس نے امبیڈکر نگر میں ڈی آئی جی کے بھائی کی گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے اوپر امبیڈکر نگر ضلع کی پولیس نے ایکلاکھ اور اعظم گڑھ پولیس نے 50 ہزارکے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *