پاکستان کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا

Share Article

 

احتجاج کر رہے لوگوں نے ریلوے ٹریک کو جام کر دیا تھا، جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹرین اس وقت وہاں سے نہیں جا پائی اس کے علاوہ سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے لوگوں نے آٹو رکشہ اور بس کو بھی رکوایا، دکانیں بند کروائی گئی اور بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا،جس وجہ سے صبح کے وقت آفس کے لئے نکلے لوگ سڑک پر اور ریلوے اسٹیشنوں پر ہی پھنسے ہوئے نظر آئے ،اس احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، نالاسوپارا اسٹیشن پر بڑی مقدار میں لوگ موجود تھے

Image result for nalasopara mumbai public protest against in pakistan

 

ممبئی: پاکستان اور پلوامہ حملے کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر نالاسوپارا میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے، خبر ہے کہ پلوامہ حملے کی مخالفت میں لوگ مظاہرہ کر رہے تھے،ریلوے ٹریک پر لوگوں نے اپنا احتجاج درج کرایا۔ احتجاج کر رہے لوگوں نے ریلوے ٹریک کو جام کر دیا تھا، جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹرین اس وقت وہاں سے نہیں جا پائی اس کے علاوہ سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے لوگوں نے آٹو رکشہ اور بس کو بھی رکوایا، دکانیں بند کروائی گئی اور بھارت بند کا اعلان کیا گیا تھا،جس وجہ سے صبح کے وقت آفس کے لئے نکلے لوگ سڑک پر اور ریلوے اسٹیشنوں پر ہی پھنسے ہوئے نظر آئے ،اس احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا،

 

نالاسوپارا اسٹیشن پر بڑی مقدار میں لوگ موجود تھے، جو اپنے آفس جانے کیلئے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، بھیڑ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسلسل بڑھتی جا رہی تھی، نالاسوپارا اسٹیشن پرعوامی سیلاب دیکھنے کو مل رہا تھا،احتجاج کئے جا رہے ہیں پولیس انتظامیہ لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی تھی، لیکن اچانک ہی پولیس کا لاٹھی چارج دیکھنے کو ملا جس کے بعد اسٹیشن کے احاطے میں جمع ہوئی بھیڑ کم ہو گئی ، اور ٹرینوں کی آمد ورفت بھی شروع ہوگئی۔آپ کو بتادیں کہ نالاسوپارا میں دکانیں بند رہیں، ٹریفک بھی بند رہا،یعنی آٹو نہیں چل رہے تھے اور بسیں بھی بس اڈوں پر کھڑی دکھائی دی۔ نالاسوپارا اسٹیشن پر ٹرین روکے جانے کی وجہ سے ممبئی لوکل کی ویسٹرن لائن میں ٹرینوں کی آمد پر بھی اثر پڑا ، کئی ٹرینیں منسوخ ہوئی ہیں اور کئی ٹرین تاخیر سے چل رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *