بلند شہرتشدد معاملہ: اہم ملزم یوگیش راج 30 دن بعد گرفتار

Share Article
yogesh-raj
اترپردیش کے بلند شہر کے سیانا میں 3 دسمبر کوگؤکشی کی افواہ کے بعد بھڑکے تشدد اور انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل معاملے کے اہم ملزم یوگیش راج کواترپردیش پولس نے گرفتارکرلیاہے۔بلند شہر کے سیانا تشددمعاملے میں یوگیش راج کواہم ملزم بنایاگیاتھا۔گیش راج بجرنگ دل کا ضلع کوآرڈینیٹرہے اورتشددکے بعدسے فرارتھا۔اترپردیش پولس قریب 30دن کے بعد یوگیش راج کوگذشتہ رات گرفتارکیاہے۔
قابل ذکرہے کہ بلندشہرکے سیانامیں تشدد اورانسپکٹرسبودھ کمارکے قتل کے بعد سے ہی پولیس ملزم یوگیش راج کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ یوگیش کو انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل و ہنگامے کا ماسٹرمائنڈ بتایا گیا ہے۔گذشتہ 30دنوں کے بعد فرارچل رہے یوگیش راج کی گرفتاری بلندشہرکے کھرجا سے ہوئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ یوگیش راج کی گرفتاری لیڈران کی تعاون کے بعد ہوئی ہے۔حالانکہ پولس نے ابھی تک اس کی گرفتاری کا خلاصہ نہیں کیاہے۔بتایاجارہاہے کہ ایس ایس پی ،یوگیش راج کی گرفتاری پرپریس کانفرنس کرسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *