طالب علم پر آیا استاد کو غصہ، مارپیٹ کے ساتھ کاٹ دی طالب علم کی شرٹ، پولیس نے کیا گرفتار

 

ضلع میں ایک نجی اسکول کے استادکے ذریعہ طالب علم کی شرٹ کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملے میں ناراض طالب علم کے اہل خانہ کی شکایت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر ملزم استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ خبریں لکھے جانے تک پولیس ملزم استاد کو عدالت میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔

یہ معاملہ ضلع کے وارڈف نگر کے بی این کانوینٹ اسکول کا ہے۔ یہاں تعینات استاد اویناش دویدی ولد ہرشنی دویدی نے 25 نومبر کو کلاس دسویں کے طالب علم کی اسکول یونیفارم کی شرٹ کو ان کرکے نہیں پہن کر آنے پر استاد کا دماغ گرم ہو گیا اور اس نے اس کی شرٹ کو قینچی سے کاٹ دیا۔ طالب علم کے مخالفت کرنے پراس نے اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی جس سے طالب علم کے دائیں ہاتھ میں چوٹ آئی۔

طالب علم کے اہل خانہ نے معاملے کہ شکایت 28 نومبر کو واڈرفنگر پولیس چوکی میں درج کرا دی ہے۔ واڈرف نگر چوکی میں طالب علم کے اہل خانہ کی شکایت پر استاد اویناش کے خلاف پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 324 اور جوئنائل جسٹس ایکٹ (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) 2015 کی دفعہ 82 کے تحت مقدمہ درج کر استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *