پنجاب اور مہاراشٹر کو-آپریٹو بینک (پی ایم سی) کے اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے دیوالی سے پہلے راحت بھری خبر آئی ہے۔ اب نئی تبدیلی کے بعد پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈر بینک سے طبی اور تعلیمی ایمرجنسی آنے پر 50 ہزار روپے اضافی رقم کی نکاسی کر سکتے ہیں۔ یہ رقم 40 ہزار روپے کے علاوہ ہو گی، جسے نکالنے کی اجازت ریزرو بینک آف انڈیا نے پہلے ہی اکاؤنٹ ہولڈروں کو دے رکھی ہے۔
پی ایم سی اکاؤنٹ ہولڈروں کو میڈیکل اور تعلیمی ایمرجنسی کے لئے 50 ہزار روپے اضافی نکالنے کی اجازت سے متعلق معلومات مہاراشٹر بی جے پی کے نائب صدر کیرتی سومیا نے بدھ کے روز ٹویٹ کرکے دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اکاؤنٹ ہولڈروں اور آر بی آئی کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد ریزرو بینک نے کہا تھا کہ اکاؤنٹ ہولڈروں کا پیسہ بالکل محفوظ ہے۔ اس میٹنگمیں اکاؤنٹ ہولڈروں اور آر بی آئی کے درمیان 19 نکات پر بات چیت ہوئی، جس کے بعد آر بی آئی نے کہا کہ ریزرو بینک گورنر کی اس پر گہری نظر ہے۔ ریزرو بینک اس مسئلے پر 27 اکتوبر کو بیان جاری کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here