میرے دیش واسیو! اہم پیغام لیکرآرہاہوں:پی ایم مودی

Share Article

pm-narendra-modi

لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک وزیر اعظم نریندر مودی کچھ بڑا اعلان کر سکتے ہیں۔کچھ ہی دیر میں ملک کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے اس کااعلان کیا ہے۔پی ایم مودی اہل وطن کوپیغام دیناچاہتے ہیں۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ ’’میرے پیاراہل وطن(میرے دیش واسیو)، آج سویرے تقریباً 11.45-12.00بجے میں ایک اہم پیغام لیکرآپ کے بیچ آؤں گا‘‘۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اس پیغام کو ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے سن سکتے ہیں۔قابل ذکرہے کہ پی ایم نے جووقت بتایاہے کہ کسی وجوہات کی بناپرتاخیرہورہی ہے اورلوگوں میں تجسس بڑھ رہاہے کہ آخرپی ایم مودی کس موضوع کولیکربات کریں گے اورکیا خلاصہ کریں گے۔یہ ان کا پیغام آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

قابل ذکرہے کہ نوٹ بندی سے پہلے بھی اسی طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کو بھی اسی طرح ملک کو خطاب کیا تھا۔ تب وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا اور ملک میں ہلچل مچ گیا تھا۔ اس اعلان میں وزیر اعظم نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *