دہشت گردوں اورپاکستان کوپی ایم مودی کی وارننگ،کہا-بہت بڑی غلطی کردی

PM-Narendra-Modi
جموں وکشمیرکے ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے گذشتہ روزآئی ای ڈی سے بڑا دہشت گردانہ حملہ کردیا۔ حملے میں سی آرپی ایف کے 42جوان شہیدہوگئے ہیں۔ جبکہ 45 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔سی آرپی ایف قافلے پرہوئے حملے میں قریب 350کلوآئی ای ڈی کا استعمال ہوا۔اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی ہے ۔پی ایم مودی نے اس حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جوانوں کی شہادت بیکارنہیں جائے گی۔
وزیراعظم مودی نے حملے کے بعد بڑابیان دیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے بہت بڑی غلطی کردی ہے، جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔پی ایم نے کہاکہ انہوں نے سیکوریٹی فورسزکوکھلی چھوٹ دے دی ہے۔ملک میں جو غم و غصہ ہے اس کا احترام کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سی آرپی ایف کے شہید جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک ایک ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑکرپورا ملک متحد ہوکراس مشکل وقت کا سامنا کرے گا۔


پی ایم نے پڑوسی ملک اوردہشت گردوں کوسخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ ضلع میں سی آرپی ایف کے اوپرہوئے بڑے دہشت گردانہ حملہ کے لئے دہشت گردوں کوبڑی قیمت چکانی پڑے گی۔مودی نے کہاکہ ہمارے سیکوریٹی فورسزکو پوری آزادی دی گئی ہے۔ہمارے بہادرجوانوں میں ہمیں پورابھروسہ ہے۔اس دہشت گردانہ حملے کے پیچھے جوطاقت اورجواس کے لئے ذمہ دارہے اسے ضرورسزادی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *