وزیر اعظم نریندر مودی پر بن رہی فلم کا پہلا پوسٹر جاری

Share Article
Vivek-Oberoi-pm-modi
بالی ووڈ میں آج کل بایوپک فلمیں بنانے کا ٹرینڈ ہے۔کھلاڑیوں کے علاوہ اداکاروں کی زندگی پر بھی بایوپک فلمیں بنی ہیں۔اسی طرح سیاسی لیڈران پربھی فلمیں بن رہی ہیں ۔ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے بعداب وزیر اعظم نریندر مودی پر پہلی مرتبہ فلم بننے جا رہی ہے۔ پی ایم نریندرمودی کی بایوپک فلم ’پی ایم نریندرمودی‘ کا فرسٹ لک پوسٹرریلیزکیاجاچکاہے۔ اس فلم میں اداکار وویک اوبرائے نریندر مودی کے کردار میں نظر آئیں گے۔وویک اوبرائے نریندردامودرداس مودی کے لک میں نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کافی حدتک پی ایم مودی کے لک کومیچ کیاہے ۔ان کے پیچھے قومی جھنڈا ترنگا لہراتانظرآرہاہے ۔
پی ایم نریندرمودی نام سے بن رہی اس فلم میں وویک اوبرائے کا میک اپ کچھ اس طرح سے کیا گیا ہے کہ وہ پہچان میں نہیں آرہے ہیں۔ ابھی فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی ہے لیکن فلم کا پہلا لک جاری کر دیا گیا ہے اور وویک اس میں واقعی نریندر مودی جیسے نظر آ رہے ہیں۔مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیوندرفرنویس نے فلم کا یہ فرسٹ لک لانچ کیاہے جسے ٹریڈ انالسٹ ترن آدرش نے بھی اپنے ویریفائی ٹویٹرہینڈل پربھی شیئرکیاہے۔
آپ کوبتادیں کہ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زندگی پر بنی فلم دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر (The accidental prime minister)کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کیاگیا ہے۔اس فلم میں انوپم کھیر نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا رول اداکیا ہے۔وہیں اکشے کھنہ ،سنجے بارو کے رول میں نظر آئیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *