پی ایم مودی نے دی عمران خان کومبارکباد، بھڑکی کانگریس نے کہا، بائیکاٹ اور مبارک باد ایک ساتھ کیسے؟

Share Article

modi-wishesh-pakistan

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر جمعہ کو پیغام بھیج کرپاک وزیر اعظم عمران خان اور وہاں کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ سرکاری ذرائع نے یہ جانکاری دی۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوری، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال علاقے کے لیے مل کر کام کریں۔

عمران خان نے بھی وزیر اعظم مودی کے پیغام پر ٹویٹ کیا
خان نے کہا،’’ وزیر اعظم مودی کا پیغام ملا، جس میں لکھا ہے: میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔ یہ وقت ہے جب برصغیر کے لوگ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوری، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال علاقے کے لیے مل کر کام کریں۔‘‘


پی ایم مودی کے پاک کو مبارکباد پیغام کے بعد بھڑکی کانگریس نے کہا، بائیکاٹ اور مبارک باد ایک ساتھ کیسے؟
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں پیغام بھیجا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ پیغام ہندوستان میں سیاسی تنازعہ کی وجہ بن گیا ہے۔ کانگریس اور اپوزیشن نے اس بابت پی ایم نریندر مودی پر سوالوں کی بوچھار کر دی ہے۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ کیا واقعی میں پی ایم نریندر مودی نے پاکستان کو کوئی پیغام بھیجا ہے؟ کیا عمران خان جس پیغام کو ریسیو کرنے کا دعوی کر رہے ہیں وہی پیغام مودی نے انہیں بھیجا ہے؟ ان سوالوں پر پی ایم او کو جواب دینا چاہئے۔‘‘

عمران خان کے اس ٹویٹ کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی تبصرہ کیا
عمر عبداللہ نے کہا کہ جس طرح پاکستان کے قومی دن میں شرکت کرنے جا رہے لوگوں کو روکا جا رہا ہے اسی طرح کچھ لوگ وزیر اعظم کو بھی پاکستان کے قومی دن پر پیغام دینے سے روکتے تو ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اتنے متضاد نہیں نظر آتے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *