PM-modi
وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس صدر راہل گاندھی کے گڑھ یعنی امیٹھی میں انتخابی نقب زنی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ 3 مارچ کو پی ایم مودی امیٹھی میں اے کے ۔47 بنانے کا پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ روس کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کی شروعات آرڈنیس فیکٹری میں کی جائے گی جس کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی تھی۔
وزیر اعظم بننے کے بعد راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں نریندر مودی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔حال ہی میں پی ایم مودی سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی بھی پہنچے تھے۔خبر ہے کہ پی ایم مودی اپنے اس دورے پرکئی دوسرے پروجیکٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ گوری گنج میں ایک اجتماع کو بھی خطاب کریں گے۔ 2019 الیکشن سے پہلے پی ایم مودی انتخابی مہم میں مصروف ہیں کل ہی وزیر اعظم نے میرا بوتھ سب سے مظبوط پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کارکنوں سے براہ راست بات چیت کی ،جسے دنیا بھر میں موجود لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔
جمعرات کو پی ایم مودی کے دورے سے پہلے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پروگرام کے مقام پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹرمہندرناتھ پانڈے اور وزیر مملکت محسن رضا پہنچے، اس دوران وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا، 3 مارچ کو وزیر اعظم یہاں آئیں گے۔ تقریباً 7.5 لاکھ اے کے ۔47 کے نئے ورژن روس کے ساتھ مل کر یہاں بنائے جائیں گے۔
ملک بھر میں سوشل میڈیا پر مودی کی انتخابی مہم جاری رکھنے پر لوگوں میں ناراضگی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے، لیکن اپوزیشن اب بھی ٹھنڈا ہے اور وہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے معاملے پر سیاست نہیں کر رہاہے۔ اس سے دکھتا ہے کہ گزشتہ دنوں کمزور سمجھا جانے والا اپوزیشن اب کافی سمجھدار ہے، ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آنے والا عام انتخابات کہیں بھارت پاکستان کی کشیدگی کی نذر نہ چڑھ جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here