اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں 100 روپے کاسکہ جاری

Share Article
pm-modi
وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں پیر کو یہاں سو روپے کا سکہ جاری کیا۔واجپئی کی جینتی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد ایک پروگرام میں وزیر ثقافت مہیش شرما کی موجودگی میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کی یاد میں یہ سکہ جاری کیا ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی انیکسی میں منعقدہ اس پروگرام میں بی جے پی لیڈر لال کرشن ایڈوانی ،لوک سبھا سمترا مہاجن ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،پارٹی کے صدر امت شاہ اور مسٹر واجپئی کے اہل خانہ کے اراکین موجودتھے۔
واجپئی پر جاری سو روپے کے اس سکے کا وزن 35 گرام ہے اور یہ چاندی، تانبے اور ایک دیگردھات کا مرکب ہے۔ سکے کے پچھلے حصہ پر واجپئی کی تصویر اور ان کا نام لکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو ہوئی تھی اور اس سال طویل علالت کے بعد 16 اگست2018 کو ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی سالگرہ 25دسمبر یعنی منگل کو گڈ گورننس دن کے طور پر منایا جائیگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *