وزیر اعظم مودی نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات

Share Article
PM Modi meets Iranian President

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران چابہار بندرگاہ کے آپریٹنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔ افغانستان اور وسطی ایشیائی خطے کے دروازے کے طور پر چابہار کی اہمیت پر بات کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سیشن سے الگ دونوں نے یہ ملاقات جمعرات کو کی۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے خلیج کے علاقے میں امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں سفارتکاری، ڈائیلاگ اور اعتماد کو برقرار رکھنے اور ترجیح دینے کے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس دوران مودی اور روحانی نے 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے پر اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کو اس ملاقات کا کافی وقت سے انتظار تھا کیونکہ یہ اجلاس تہران کے جوہری پروگرام کو لے کر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے 2015 میں اپھا میں اپنی پہلی ملاقات کے بعد دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کامثبت جائزہ بھی لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *