وزیر اعظم مودی نے تھائی لینڈ میں سرمایہ کاروں کو بھارت آنے کی دی دعوت

Share Article

تھائی لینڈ کے تین روزہ دورے پر آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو آدتیہ برلا گروپ کی گولنڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی اور اقتصادی میدان میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت میں 286 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو گزشتہ گزشتہ بیس سال میں ہوئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے برابر ہے۔ وزیر اعظم مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھارت آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی معیشت کو سرمایہ کاری کے لئے دوستانہ بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں کاروبار کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان پرانے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے بندرگاہوں کے درمیان کنیکٹوٹی سے شراکت بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات ہیں اور یہ وقت بھارت میں ہونے کا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے گزشتہ دور میں بھارت کے کئی علاقوں میں اچھی کامیابی ملی ہے۔ بیوروکریسی کے کام کرنے کے طور طریقے بھی بدل گئے ہیں لوگوں میں ٹیکس ادا کرنے کا جذبہ بیدار ہوا ہے۔ سرکاری پیسے کا صحیح استعمال ہو رہا ہے۔ پہلے غریبوں کے لئے مختص رقم ان تک نہیں پہنچتے تھے، لیکن اب براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجے جاتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *