پی ایم مودی نے بلائی قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ، مسعود کی ہلاکت کی خبر پر ہوئی بحث

Share Article

modi-chaired-meeting

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی رات قومی سلامتی کونسل کی میٹنگ بلائی۔ اس میں جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کے مبینہ طور پر مارے جانے کی خبر پر بحث ہوئی۔ اتوار کو اظہر کے مارے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،اگرچہ پاکستانی میڈیا نے پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اظہر کے مارے جانے کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔جیو ٹی وی نے مسعود کے خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وہ زندہ ہے۔

مودی کی طرف سے اپنی رہائش گاہ 7، لوک کلیان مارگ پر بلائی گئی میٹنگ میں وزیردفاع نرملا سیتا رمن، وزیر خزانہ ارون جیٹلی،وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ سشما سوراج، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال اور سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے شامل ہوئے۔

میٹنگ میں ایئر اسٹرائک کے بعد کے حالات پر بھی بات چیت ہوئی۔ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ 48 گھنٹے چلے تصادم میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 5 جوان شہید ہو گئے۔اس میں ایک شہری کی بھی جان گئی۔

بھارت کی خفیہ ایجنسیاں یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ جیش محمد چیف اظہر کی موت کی خبروں میں کتنی سچائی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ وہ آرمی کے اسپتال میں اپنا علاج کروا رہا ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *