پی ایم نریندر مودی کے اوپر آنے والی بایوپک کا دوسرا پوسٹر امت شاہ کریں گے جاری

Share Article
AMIT-SHAH

موجودہ وقت میں ملک میں سیاسی پارا آہستہ آہستہ اضافہ ہوتاہوا نظر آ رہا ہے، کیوں کہ بہت جلد آئندہ لوک سبھا انتخابات دستک دینے والے ہیں، اس لوک سبھا انتخابات کے دوران ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے اوپر بن رہی بایوپک بھی ریلیز کی جائے گی۔بتا دیں اس آنے والی بایوپک میں اداکار وویک اوبیرائے پی ایم مودی کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔
amit

اس کے ساتھ ہی آپ کو بتادیں کہ اس آنے والی بایوپک کی شوٹنگ کافی تیزی سے چل رہی ہے، اور اب آنے والے 18 مارچ کو فلم کا دوسرا پوسٹر بھی ریلیز کیا جائے گا۔ اس آنے والے پوسٹر موجودہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ جاری کرنے والے ہیں۔

biopic
آپ کو بتا دیں کہ نریندر مودی کے اوپر بن رہی یہ بایوپک 12 اپریل کو بڑے پردے پر ریلیز کر دی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے فلم کو اپنے دل کے کافی قریب بتایا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا’’یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے۔پہلے پوسٹر کو لوگوں نے کافی پیار سے نوازا ہے۔ میں دوسرے پوسٹر کے لانچ ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، اس پوسٹر کو امت شاہ جی کے ہاتھوں ریلیز کروایا جانے والا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *