وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر بھوٹان پہنچے

Share Article
PM Modi reaches Bhutan, receives guard of honour

 

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو اپنے دو روزہ دورے پر بھوٹان پہنچ گئے۔ ایئر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیئرنگ نے کیا۔ اس دوران انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

Image result for PM Modi arrives in Bhutan on a two-day visit
ہندوستان کی’پڑوسپہلیپالیسی‘ کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اپنی دوسری مدت کے پہلے بیرون ملک سفر پر بھوٹان پہنچے ہیں۔ مودی اپنے بھوٹان کے ہم منصب ڈاکٹر لوٹے شیئرنگ کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔ ا س اہم سفر کے دوران وزیر اعظم وہاں بہت سے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔دورہ کے دوران ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا جائے گا۔

Image result for PM Modi arrives in Bhutan on a two-day visit
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہہندوستان کی پالیسی کا مرکزینقطہ ’پڑوسپہلے‘ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی تبادلے کو جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوٹان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم کا بھوٹان کا یہ دوسرا دورہہے ۔

Image result for PM Modi arrives in Bhutan on a two-day visit
مودی 17 سے 18 اگست تک بھوٹان کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ دونوں ملک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی مفادات سیمتعلق موضوعات پر وسیع بات چیت کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *