پی ایم مودی نوئیڈا آئیں گے آج، ڈی این ڈی سمیت کئی راستے رہیں گے بند

Share Article
وزیراعظم نریندرمودی اورجنوبی کوریاکے صدرمون جے -ان آج نوئیڈامیں سیمسنگ کمپنی کی نئی اکائی کاافتتاح کریں گے۔کمپنی کی یہ یونٹ نوئیڈاکے سیکٹر81میں ہے۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود رہیں گے۔پروگرام کے مطابق، پی ایم مودی اورجنوبی کوریاکے صدرمون جے-ان پہلے دہلی میں راج گھاٹ پرواقع مہاتماگاندھی کی سمادھی پرپہنچ کرخراج تحسین پیش کریں گے اس کے بعدنوئیڈاجائیں گے۔اس پروگرام کے دوران سیکوریٹی انتظامات چاق وچوبندکئے گئے ہیں۔ اورشام کوڈی این ڈی کے راستے نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا اورغازی آبادجانے والوں کیلئے راستے میں بدلاؤ کیاگیاہے۔اس کولیکرنوئیڈاپولس کی جانب سے راستے کولیکرایڈائزری جاری کردیے گئے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق شام 4بجے سے شام 7بجے تک ڈی این ڈی کے راستے نوئیڈا، اشوک نگر، گریٹرنوئیڈا، گریٹرنوئیڈا ویسٹ ،غازی آباد ودیگرمقامات کوجانے والے مسافراورگاڑی ڈرائیور پریشانی سے بچنے کیلئے این ایچ 24یادیگرمتبادل راستوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔دہلی گیٹ کے راستے نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا ویسٹ غازی آباددیگرمقامات کوجانے والے گاڑی ڈرائیورغیرسہولیات سے بچنے کیلئے این ایچ 24یادیگرمتبادل راستوں کااستعمال کرسکتے ہیں۔اسی طرح یمناایکسپریس وے ، گریٹرنویڈا، پری چوک سے ہوتے ہوئے نوئیڈا-گریٹرنوئیڈا ایکسپریس وے کے راستے ڈی این ڈی سے دہلی جانے والے گاڑی ڈرائیور غیرسہولیات سے بچنے کیلئے دیگرمتبادل راستوں کااستعمال کرسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *