الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بن کر صرف سیاسی تشدد دیکھ رہاہے: پیوش گوئل

Share Article

piyush-goyal

وارانسی: کولکاتہ میں بی جے پی صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد ہنگامہ کو لے کر بی جے پی کارکنوں سے لے کر مرکزی وزراء میں بھی زبردست غم و غصہ ہے۔ کارکنوں کے نشانے پر براہ راست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی آ گئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کے لئے کاشی میں کیمپنگ مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے اس معاملے کو لے کر ممتا بنرجی پر جم کر نشانہ سادھا۔ کچھ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پورے واقعات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بن کر صرف سیاسی تشدد دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے تمام مراحل کی پولنگ کو ٹی ایم سی کے غنڈوں نے متاثر کیا ہے۔ کمیشن سے بی جے پی کی جانب سے مطالبہ کیا کہ ایسے معاملے میں خاموش نہ بیٹھے۔ ہر چوکی پر مرکزی فورس اور خود الیکشن کمیشن نظر رکھے۔ الیکشن کمیشن ووٹروں کو یہ یقین دلائے کہ وہ بغیر خوف کے ووٹ دے سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ پارٹی صدر امت شاہ کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر امڈ پڑا۔ یہ دیکھ کر وہاں کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہنگامہ کروا کر پارٹی صدر اور کارکنوں پر جان لیوا حملہ کروایا۔ اس کے باوجود روڈ شو جاری رہا اس میں وہاں کے عوام شامل رہے۔ روڈ شو نے صاف پیغام دیا کہ مغربی بنگال میں جتنے بھی حملے ہو جائیں لیکن اس بار بی جے پی کی ریکارڈ جیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ وعدہ کرتی ہے کہ مغربی بنگال کے عوام کو ووٹنگ کے دن مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے صدر سے بھی درخواست کی کہ حملے پر نوٹس لیا جائے اور آخری مرحلے میں ہونے والے ووٹنگ میں مغرب بنگال میں ووٹروں کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

دہلی بی جے پی کے صدر بھوجپوری سنیما کے سپر اسٹار منوج تیواری نے بھی انتخابات کمیشن سے اس معاملے کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ وارانسی میں منگل کی دیر شام آئے تیواری نے کہا کہ بنگال میں ٹی ایم سی نے ساری حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو سزا انتخابات میں وہاں کے عوام دیں گے۔. بی جے پی اس تشدد کے سامنے ہار نہیں مانے گی۔ پارٹی کے سارے پروگرام مسلسل چلتے رہیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *