پیرامَل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ٹیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا

Share Article
Piramal-Education-Foundation
پیرامَل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گاندھی فیلوشپ پروگرام کے لئے طلبہ کو منتخب کرنے کے مقصد سے حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کیا۔ ٹیم میں فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر (مارکیٹنگ) تیجل راوت، پروگرام لیڈر مسعود عارف، عائشہ خاتون، پرادپتا منڈل، تیجسونی پنیگراہی، پاریکشت مُنڈا، اور پیوش سونی شامل تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پیرامل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا رشتہ گیارہ سال پرا نا ہے۔ گاندھی فیلوشپ کے لئے فاؤنڈیشن گزشتہ دس برس سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فیلو کا انتخاب کررہی ہے اور اس سال بھی ویمنس کالج کی 100سے زائد طالبات سمیت دیگر شعبوں کے تقریباً 200طلبہ کے ساتھ فائنل پلیسمنٹ سے قبل کی بات چیت کی ۔ قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو کے متعدد فیلو عمدہ سوشل انٹرپرینئر بننے میں کامیاب رہے ہیں۔
اپنے دورہ کے موقع پر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب سے ملاقات کی اور اپنے منصوبوں پر روشنی سے ڈالتے ہوئے اے ایم یو کے ساتھ مثبت اشتراک کے بارے میں بتایا۔ پرو وائس چانسلر نے طلبہ کے پلیسمنٹ اور کیریئر میں رہنمائی کے لئے فاؤنڈیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ٹیم نے پروفیسر پرویز طالب، پروفیسر نعیمہ گلریز اور پی آر او مسٹر عمر پیرزادہ سے بھی ملاقات کی۔ اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے پورے دورہ کا انتظام کیا اور طلبہ کا ردّ عمل بہت مثبت رہا۔ پلیسمنٹ سے قبل کی گفتگو کے بعد طلبہ کو آن لائن رجسٹریشن کرکے درخواست دینی ہوگی ۔ کیمپس انٹرویو دسمبر میں منعقد ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *