پنگا اگلے سال جنوری میں ریلیز کے لئے تیار

Share Article

 

فلم ’نل بٹے سناٹا‘ اور ’بریلی کی برفی‘ سے ناظرین کو متاثر کرنے کے بعد فلمساز اشونی ایئر تیواری ایک بار پھر فلم’پنگا‘ سے ناظرین کو لطف اندوز کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ڈائریکٹر اب اپنی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ کر رہی ہیں اور آخر کار فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز کے لئے تیار ہیں۔

اشونی ایئر تیواری نے فلم ’پنگا‘ کی شوٹنگ کے دنوں کی بہائنڈ دی سین (بی ٹی ایس) تصاویر شیئر کی ہیں۔ اشونی نے بھوپال میں اپنے شوٹ کے پہلے دن سے کلیپبورڈ کی تصویر سے لے کر اہم اداکارہ کنگنا راناوت اور دیگر لوگوں کے ساتھ کچھ مزہدار تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔ اشونی ایئر تیواری نے ٹویٹ کیا-’ایک سال پہلے بھوپال کی ایک ٹھنڈی گلی میں موسم سرما کی صبح ‘پنگا’ کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی۔ ایک سال بعد پنگا 24 جنوری، 2020 کو ریلیز ہوگی۔ بیتابی سے آپ کے ساتھ حوصلہ افزا سفر اور مزیدار قصہ اشتراک کرنے کی انتظار میں ہوں۔ اس پوسٹ کے آگے اشونی نے پنگااسٹوری ، کنگنا راناوت، جسسی گل، رچاچڈھا، اسنیہ گپت کا ہیش ٹیگ لگایا ہوا ہے۔

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹویٹ کیا-’فلم پنگا‘کی شوٹنگ آج سے ٹھیک ایک سال پہلے بھوپال میں شروع ہوئی تھی۔ اشونی ایئر تیواری کی ہدایت کاری والی فلم ’پنگا‘ 24 جنوری 2020 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم فاکس اسٹارا سٹوڈیو کے پروڈکشن میں بن رہی ہے۔

اس فلم میں کنگنا ایک کبڈی کھلاڑی کے کردار میں ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ رچا چڈھا، پنکج ترپاٹھی اور نینا گپتا بھی ہیں ۔ کنگنا پہلی بار کھیل پر مبنی کسی فلم کا حصہ بنیں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *