پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

Share Article

petrol-diesel

نئی دہلی: انٹرنیشنل تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر بھارتی تیل مارکیٹ پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں جہاں 8 سے 10 پیسے کا اضافہ ہوا وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں 15 سے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں پیٹرول 9 پیسے کا اضافہ کے بعد 71.12 روپے فی لیٹر فروخت رہا ہے۔اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول 9 پیسے کا اضافہ کے بعد 76.73 روپے، کولکاتہ میں پٹرول 8 پیسے کا اضافہ کے بعد 73.19 روپے اور چنئی میں 10 پیسے کا اضافہ کے بعد 73.82 رپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 66.11 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل 69.27 روپے، کولکاتہ میں 67.86 روپے اور چنئی میں 69.88 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ پیر کی صبح کے کاروبار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل 1.48 فیصد کی تیزی کے ساتھ 73.28 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ1.43 فیصد کی تیزی کے ساتھ 63.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *